اہم خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران خان کی عبوری ضمانت میں10 دن کی توسیع ،تین دن میں نیب سے رجوع کی ہدایت

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 دن کی توسیع جبکہ تین دن میں نیب سے رجوع کرنے کی ہدایت۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان درخواست ضمانت میں پیشی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، عدالت اور اطراف میں سخت سکیورٹی کے انتظامات ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی گئی ، کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نےکی۔

عمران خان اپنے وکلاء خواجہ حارث و دیگر کے ساتھ عدالت پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل، لاء افسران اور نیب قانونی ٹیم عدالت پہنچ گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو 3 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،عدالت نے عمران خان کی 19 جون تک ضمانت منظور کر لی

عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10دن کی توسیع کرتے ہوئے 3دن میں احتساب عدالت سے رجوع کرنےکا حکم دیدیا۔عمران خان کے وکلا نے 8 جون تک عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی تھی۔عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت ہدایات کے ساتھ نمٹادی، عدالت کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت سے رجوع نہ کرنےکی صورت میں پیرکو عبوری ضمانت غیر مؤثر ہو جائےگی۔عمران خان کےخلاف دفعہ144کی خلاف ورزی پرتھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں دس دن کی توسیع دی گئی

متعلقہ خبریں