لاہور (اے بی این نیوز) آئی سی سی اور پی سی بی حکام کے درمیان طویل مذاکرات شروع،دونوں ممالک کے بورڈ ز حکام نے ورلڈ کپ کے حوالے سے سرجوڑ لئے، فنانشل ماڈل، ورلڈکپ سمیت اہم امورز پر پیشرفت متوقع ۔ مذاکرات کا پہلا دور قذافی اسٹیڈیم میں ہوا جس میں پاکستان نے اپنا موقف کھل کر بیان کیا ،دونوں ممالک کے درمیان آج دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، پاکستانی کرکٹ بورڈ کے تحفظات اور مطالبات کی روشنی میں آئی سی سی حکام اپنی تجاویزپیش کرینگے۔آخر میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔گزشتہ روز پاکستان نے ایشیاکپ، ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات پر اپنا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔
