عمان(اے بی این نیوز)جونیئر ہاکی ایشیاکپ ، پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں دوسرے سیمی فائنل میںایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیارہیں۔ صلالہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو کوریا جبکہ پاکستان کو ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہوگا،ٹورنامنٹ کے آخری لیگ مقابلے میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ، جبکہ پاکستانی ہاکی ٹیم نے ورلڈکپ 2023 کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ۔پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارت اور جاپان کیخلاف شاندار کاررکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے میچ سے پہلے بھارت کو کوریا کا چیلنج درپیش ہوگا۔