اہم خبریں

مبینہ آڈیولیکس کمیشن کیخلاف دائردرخواستوں پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مبینہ آڈیولیکس کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5 رکنی لارجر بینچ کرے گا جس میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس منیب اختراور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔واضح رہے کہ 26 مئی کو سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس تحقیقاتی کمیشن کو کام روک کر کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں