چکوال(اے بی این نیوز)سابق رکن پنجاب اسمبلی وصوبائی وزیرتحریک انصاف یاسر ہمایوں سرفراز نے بھی عمران خان ، پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، یاسر ہمایوں خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں جو کبھی ہوا پاکستان کو انتشار کی طرف دھکیلنے کی ایک کوشش تھی ۔ تحریک انصاف میں تیرا سال سے منسلک رہا، تحریک انصاف صرف عمران خان کی وجہ سے ہی قائم ہے ۔ 25 مئی کے بعد سے پارٹی کا مائنڈ سیٹ بدل گیا ۔ شفقت محمود اور میں لانگ مارچ کے حق میں نہ تھے اس کے بعد دن بدن حالات خراب ہوتے چلے گئے جس کے نتیجے میں9 مئی کا سانحہ ہوا۔ ایسی صورتحال میں نہ صرف پارٹی بلکہ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ریاستی تقدس پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا،
