اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں بارش،مختلف حادثات و واقعات کے باعث 5 بچے جاں بحق جبکہ8 افراد زخمی ہو گئے ، قلعہ سیف اللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ کوٹری میں گھر کی دیوار گرنے سے 3 ہوئے ہیں۔ دوسری طرف اسلام آباد ، اوکاڑہ، جہلم اور بہاولپور میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹنے کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،پتوکی میں بھی شدید بارش سڑکوں ،گلیوں میں پانی جمع ہوگیا،بھلوال میں آندھی سے بلدیہ دفتر کے سامنے لگا درخت گرگیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ حیدرآباد، لاڑکانہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش ہوئی ۔کوٹری میں دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو ئے ، آندھی کے باعث بجلی متاثر ہوا، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی جس سے کی درخت گر گئے اور کاشت کی گئی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔مسلم باغ اور کِلی لُنڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
