اہم خبریں

ملکی سیاست می ہلچل، آصف علی زرداری کی لاہورآمد،اہم ملاقاتیں متوقع

لاہور (نیوز ڈیسک) شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے ،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم ملاقاتیں کریں گے ، سربراہ مسلم لیگ ( ق ) کے چودھری شجاعت حسین دیگر جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقاتیں متوقع ،آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔اس حوالے سے اہم تقریب سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے گھر میں منعقد ہوگی جہاں اہم سیاسی رہنمائوں کی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں