اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم آزادجموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آمدہ بجٹ تجاویز کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار نور ،وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات اور سیکرٹری مالیات نے شرکت کی وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ حکومت پرعزم ہے کہ نیا بجٹ معیشت کے تمام شعبوں میں معاشی خوشحالی لائے ،بجٹ میں مختلف شعبوں میں وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے ،متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کر کے عوام کو سہولت دی جائے ،بجٹ میں ادارہ جاتی استحکام کا خاص خیال رکھا جائے ،محدود وسائل کے باوجود ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،صحت اور تعلیم کی شعبوں پر فوکس کیا جائے ،تمام شعبوں کو متوازن رقوم کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،جب وسائل فراہم کریں گے تو رزلٹ بھی لیں گے ،ریاستی وسائل ضیاع کیلیے نہیں ہیں ،ایک ایک پائی قیمتی ہے۔
