ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اسٹار کرشمہ کپور کو سابق شوہرسنجے کپور کیساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑ گیا ،صارفین نے سوشل میڈیا پر کرشمہ کپور کو دھو ڈالا۔بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور کی سوشل میڈیا پر وائرلویڈیو میں انہیں سابق شوہر سنجے کپور کیساتھ ڈنر کے بعد ریسٹورنٹ سے نکلتا دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین سوشل میڈیا نے اداکارہ کو سابق شوہر کے ساتھ ڈنر کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے شوہر سے طلاق لی اب اُسی کے ساتھ گھوم رہی ہیں کرشمہ سلیبرٹی ہیں وہ نوجوانوں کو کیا پیغام دینا چاہتی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھا ٹرینڈ ہے! شادی کرو شوہر بناؤ طلاق لو اور پھر دوست بن جاؤ‘۔جبکہ ایک صارف نے کرشمہ کی حمایت میں آواز اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ’طلاق کے بعد بچوں کے خاطر ایک دوسرے سے رابطہ رکھنا اور بچوں کے مستقبل کیلئے باہمی اتفاق سے فیصلے کرنا الگ ہونے والوں کی مجبوری ہوتی ہے دو لوگوں کے جھگڑے میں معصوم بچوں کی کیا غلطی‘۔یاد رہے کہ کرشمہ کپور نے سن 2003 میں بھارتی تاجر سنجے کپور سے پسند کی شادی کی تھی جن سے ان کے 2 بچے سمیرا اور کیان ہیں تاہم 2016 میں اس جوڑے نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ کرشمہ کپور نے اپنے سابق شوہر سنجے گھریلو تشدد اور ان کے دوستوں کے ساتھ غلط تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
