اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی سربراہ سے رابطہ، بیل آؤٹ پیکیج کیلئے مدد مانگ لی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان آئی ایم ایف پروگرام بحالی کا معاملہ،وزارت خزانہ کی ناکامی پر وزیر اعظم نے اقدامات شروع کر دیئے ،وزیر اعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے رابطہ ،بیل آئوٹ پیکیج کیلئے ڈیڈ لاک ختم کرنے کی اپیل کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے پروگرام کے لیے 9 واں جائزہ مکمل کرنے میں مدد طلب کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کو بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان نیتھن پورٹر کا پروگرام بحالی پر حوصلہ افزا بیان ،آئی ایم ایف نے پروگرام بحالی کیلئے ایک انوکھی شرط عائد کر دی،پروگرام بحالی کیلئے پاکستان میں جاری سیاسی بحران کو آئینی اور قانونی طور پر حل کیا جائے ، آئی ایم ایف کی شرط،پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے غیر ملکی قرض حاصل کرے ، آئی ایم ایف کی شرط ،آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک کے مطابق بنایا جائے،حکومت صرف غریبوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی دے،سرکاری کمپنیوں کے نقصانات ختم کرنے کیلئے انکی تیز رفتار نجکاری کی جائے،درآمدات پر عائد تمام پابندیوں کو ہٹا کر روہے کو اصل قدر پر آنے دیا جائے۔وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف کی شرائط پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں