اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات کی تیاری ، فائلرزکیلئے ٹیکس ریٹ کم کرنے اور نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجویز تیار،اس تجویز کا پراپرٹی سیکٹر میں پلاٹوں میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز پر اطلاق ہوگا ،فلیٹس اور گھروں کی خریدو فروخت پر فائلرز سے مناسب ٹیکس ہی وصول کیا جائے گا،آئندہ مالی سال ایف بی آر نے ٹیکس آڈٹ کیلئے نیا طریقہ کار تجویز کر دیا ،آٹومیٹک سسٹم کے ذریعے این ٹی این ہولڈر کو آڈٹ نوٹس بھیجا جائے گا،ٹیکس گوشواروں کا آڈٹ نام، کمپنی اور این ٹی این کے بغیر کیا جائے گا،أڈیٹرز کو گوشوارے کی بنیاد پر ٹیکس چوری میں مدد دینے سے روکا جائے گا۔آٹومیٹک سسٹم کے ذریعے این ٹی این ہولڈر کو نوٹس بھیجا جائے گا ،ٹیکس گوشواروں کا آڈٹ نام، کمپنی اور این ٹی این کے بغیر کیا جائے گا ،گوشوارے داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا سلسلہ ترک کر دیا جائے گا،آٹومیٹک سسٹم کے ذریعے این ٹی این ہولڈر کو نوٹس بھیجا جائے گا،آڈیٹرز کو نوٹس بھیجنے کا اختیار نہیں ہوگا،نوٹس ایئرس سسٹم کے ذریعے بھیجا جائے گا،گوشوارے میں کی گئی غلطی پر نوٹس کا جواب بھی ایئرس کو دینا ہوگا،آڈٹ کے لیے منتخب کئے گئے گوشواروں کا فیصلہ بھی آئرس کرے گا ۔
