کوئٹہ(اے بی این نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پورٹ پر گورنر بلوچستان ملک عبد الولی کاکڑ نے اعلیٰ صوبائی حكام کے ہمراہ صدر مملکت کا استقبال کیاصدر مملکت کو گورنر ہاؤس کوئٹہ میں آمد پر بلوچستان کانسٹبلری کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیابعد ازاں ، صدر مملکت نے گورنر بلوچستان سے ملاقات بھی کیملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا صدر مملکت دو روزہ دورے کے دوران 34 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گےصدر مملکت گڈ گورننس کے فروغ میں محتسبین کے کردار پر سیمینار سے بھی خطاب کریں گے۔
