اہم خبریں

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

گلگت (اے بی این نیوز)ڈپٹی سپیکر نذیراحمد ایڈوکیٹ آج گلگت بلتستان اسمبلی میں اپنے ہی سپیکر امجد زیدی کیخلاف عدم اعتماد جمع کرائیں گے، ذرائع کے مطابق عدم اعتماد بل پر 15 سے 16 لوگوں کا دستخط موجود ہیں، ڈپٹی سپیکرنذیر احمد ایڈوکیٹ اور امجد زیدی کے درمیان معاہدہ تھا کہ اڑھائی سال وہ سپیکر رہیں گے اور اڑھائی سال نذیر احمد ایڈووکیٹ سپیکر رہیں گے،سپیکر امجدزیدی کا اڑھائی سالہ دور 25 مئی کو ختم ہوچکا ہے ، ڈپٹی سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سپیکر امجد زیدی اس معاہدے پرعمل کرنے سے انکار ی ہیں اس لئے پارٹی نے عدم اعتماد کا بل پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سپیکر امجد زیدی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکرنذیر احمد ایڈووکیٹ کا میرے خلاف عدم اعتماد پیش کرنا نئی بات نہیں اگر چودہ بندوں کے دستخط ہیں تو وہ چودہ ممبران میرے چیمبر میں آئیں میں خود استعفیٰ دے دوں گا ،حلقے کے عوام نے مجھے مینڈیٹ دیا ہے کوئی مائی کا لعل مجھے عہدے سے نہیں ہٹا سکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں