لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی تو عمران خان نے انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور سب احسان کرنے والوں کو ڈس لیا۔ جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری نے عمران خان کے لیے کیا کچھ نہیں کیا، کیا اب کوئی عمران خان پر اعتبار کرے گا؟لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے 4 سال نے ملک برباد کر دیا، یہ لوگ عمران خان کو الیکٹ نہیں کروا سکے تو سلیکٹ کروا دیا۔ایاز صادق نے کہا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور عون چوہدری نے عمران خان کے لیے کیا کچھ نہیں کیا، کیا اب کوئی عمران خان پر اعتبار کرے گا؟انہوں نے کہا کہ ڈھائی ارب روپے کی قیمت والی گھڑی 50 کروڑ روپے میں بیچ دی گئی، وہ گھڑی ملک اور قوم کی امانت تھی، عمران خان کا اصل چہرہ عوام پہچان چکے ہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اب تحائف کم قیمت پر بیچنے پر پابندی لگا دی ہے۔ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ تحائف کی فروخت سے ملنے والی رقم فلاحی کاموں پر خرچ ہو گی۔