اہم خبریں

وفاق نے گلگت بلتستان گندم کوٹے میں مزید 15 فیصد کٹوتی کردی ، آٹابحران کا خدشہ

سکردو (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان گندم کوٹے میں مزید پندرہ فیصد کی کٹوتی کردی ،خطے میں گندم بحران کا خدشہ،وفاقی حکومت نے صاف صاف جواب دیدیا،8 ارب میں صرف 11 لاکھ بوریاں گندم ہی مل سکتی ہے۔ وفاق حکومت نے جی بی کو گندم قیمت بڑھھانے کا کہہ عندیہ دیدیا،5 ہزار روپیہ قیمت مقرر ہوگی تو تب ہی 16 لاکھ بوریاں گندم ملے گی،8 ارب روپے کی گندم سبسڈی پر صرف گیا رہ لاکھ بوریا ں ملیں گی۔محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کوٹے میں پہلے 23فیصد کی کٹوتی کی گئی اب مئی کے مہینے کے کوٹے وفاقی حکومت نےمیں مزید پندرہ فیصد کٹوتی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے بحران سنگین ہوگیا ہے ،وفاق اس پر بھی آنکھیں کترا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں