اہم خبریں

پاکستانی معیشت کو 2027 تک سود سے پاک کرنا چاہتےہیں،گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد پاکستان میں اسلامی بینکنگ فروغ پارہی ہے، 2027 تک ملکی معشیت کو سود سے پاک کرنا چاہتے ۔آج گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اسلامک کیپیٹل مارکیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامک کیپیٹل مارکیٹ ترقی کر رہی ہے ، حجم 3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، دس برسوں کے دوران اسلامک بینکنگ میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کہا کہ 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، حکومتی قرض کو اسلامک سکوک میں تبدیل کر کیلئے اسٹیٹ بینک میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، پاکستان نے 2 اعشاریہ 8 ٹریلین روپے کے اسلامک سکوک بانڈز کا اجرا کر رکھا ہے،اس کے ذریعے مالیاتی ضروریات کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے ، ایس ای سی پی اور اسٹیٹ بینک مل کر اسلامک فنانس سیکٹر کے فروغ کیلئے اصلاحات کر رہے ہے ہیں۔

متعلقہ خبریں