اہم خبریں

یاسین ملک کو جیل میں کچھ ہوا تو ذمہ دار مودی ہوگا،مشال ملک

لاہور (نیوزڈیسک) کشمیری حریت رہنما ءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ جیل میں یاسین ملک کو اگرکچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار مودی ہوگا،یاسین ملک نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے اپنی ساری خوشیاں قربان کیں ، انکے حوصلے پختہ ہیں جیل کی تھرڈ ڈگری بھی انکے حوصلے پست نہیں کرسکتی ۔ یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے گزشتہ روز پریس کلب میں کانفرنس میں کہا کہ یاسین ملک کی یہ زندگی کشمیریوں کی جنگ کیلئے بہت چھوٹی چیز ہے،یاسین ملک کو سول رائٹس نہیں مل رہے مجھے میرے شوہر سے ملنے کی اجازت دی جائے، بھارت مجھے میرے شوہر سے ملنے نہیں دے رہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کیلئے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کی سماعت آج 29 مئی کو ہونی ہے ۔

متعلقہ خبریں