رائیونڈ (نیوز ڈیسک) کوٹ رادھا کشن روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی کار کوٹکر ، 2 افراد جاں بحق 1 زخمی ہوگیا۔اتوار کو کوٹ رادھا کشن روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور کار آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کی جانب سے لاشوں اور زخمی کو رائیونڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کی جانب سے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔