اسلام آباد (اے بی این نیوز)حکومت پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں میں تباہی کے بعد ان کا کاروبار بھی تباہ کررہی ہے،فرخ حبیب کا ٹویٹ کہا کل علی نواز اعوان کے گھر کا ایک حصہ اور مین گیٹ توڑاگیا،آج علی نواز اعوان کا بزنس آفس بھی سر بمہر کردیاگیا،،،عامر ڈوگر اور فیملی کے کاروبار بھی سربمہر کردیئے گئے،کراچی میں خرم شیر زمان کے ریسٹورنٹ کو بھی توڑاگیا،پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈرز کے گھر بھی مسمار کئے گئے،امپورٹڈ سرکار سنگین مشکلات سے دوچار معیشت کو انتقام کی آگ میں جلا رہی ہے۔
