اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جیلوں میں خواتین سے بدسلوکی پر کوئی شک ہے ؟ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے بعد شکوک وشبہات دور ہوجانے چاہئیں،عمران خان کا ٹویٹ،انہوں نے کہا رانا ثنا اللہ خوفناک کہانیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہےہیں،ریاست نے کبھی خواتین کو ہراساں کیا نہ بدسلوکی کی،ایسا خواتین کے پرامن احتجاج کے حق کے دوران اس فسطائی حکومت نے کیا،اب تک کے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے پی ڈی ایم سرکار میں اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں،،،انہیں کم از کم اللہ کے غضب سے تو ڈرنا چاہیے۔
