اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق ایم پی اے ملک خرم علی نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی،پریس کانفرنس میں کہا افسوس جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی وہ یہ نہیں ہے،شہدا کے بارے میں جو کچھ کہا گیا وہ تکلیف دہ ہے،ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،،علاقے اور ملک کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا،سرگودھا سے سابق ٹکٹ ہولڈر چودھری اقبال کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان،بلوچستان سے منتخب سینیٹر عبدالقادر نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔
