اسلام آباد (اے بی این نیوز )پوری قوم آج یوم تکبیرکی سلور جوبلی منا رہی ہے، پاکستان نے آج بڑی دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، پاکستان کی اس کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوا تھا، مسلح افواج یو م تکبیرکوحقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ہم ناممکن کو حقیقت میں بدلنے والےسائنسدانوں ، انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی ایس پی آرکایوم تکبیرپربیان
