اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاک فضائیہ کا ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی پر قوم کے عزم کو سلام،ترجمان کے مطابق سی 130طیاروں نے جوہری اور حساس آلات کو ٹیسٹ سائٹ تک پہنچایا،لڑاکا طیارے ہائی الرٹ پرتھے، فضائی سکیورٹی بھی فراہم کی،شاہین پائلٹس دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ہمہ تن تیار تھے ،پاک فضائیہ کو ایٹمی دھماکوں کے دوران انتہائی اہم کردار ادار کرنے پر فخر ہے۔
