اہم خبریں

پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بن چکا، وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد(اےبی این نیوز) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں ،یوم تکبیر اس بات کا اعلان ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر آج کے دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا ۔چوہدری انوارالحق نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہے ،وزیراعظم آزادکشمیر چاغی پہاڑ وطن عزیز کی ہیبت اور طاقت کا استعارہ ہے ،سابق وزیراعظم نواز شریف ،سائنسدانوں ،سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں