لاہور(اے بی این نیوز)یوم تکبیر سلور جوبلی تقریب مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کی سلور جوبلی تقریب کیلئے لبرٹی چوک میں سٹیج سجادیا گیاسلور جوبلی تقریب سے مریم نوازسمیت دیگر قیادت خطاب کریں گی۔ مریم نواز کے خطاب کیلئے متبادل کے طور پر ورچوئل خطاب کے بھی انتظامات سلور جوبلی تقریب سے ساحر علی بگا،وارث بیگ اورحمیرا ارشد اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔لبرٹی چوک کے باغ میں چاغی پہاڑ کا ماڈل بنادیا گیاتویب کیلئے تین سٹیج تیار،چالیس فٹ کا سٹیج ،مرکزی قائدین کیلئے مختص بیس بیس فٹ کے دو سٹیج ارکان اسمبلی اور دیگر قیادت کیلئے مختص ایک سٹیج فنکاروں کی پرفارمنس کیلئے ۔تقریب میں ڈی جے نصب،ملی نغموں سے کارکن پرجوش ۔تقریب میں سلور جوبلی کی خوشی میں آتش بازی بھی ہوگی ،مریم نواز آج تقریب میں تحریک انصاف کو پھر للکاریں گی،سلور جوبلی تقریب میں لیگی رہنما اپنے قائد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرینگے۔
