اہم خبریں

پاکستانی قوم کیلئے قابل فخر کا یوم تکبیر آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان بھر میں یوم تکبیر آج منایا جا رہا ہے،ترجمان پاک فوج آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے پوری قوم آج کے دن کو ایٹمی اثاثوں کے یادگار کے طور پر منا رہی ہے اس کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو ایک نئی شکل دی مشکل ترین چیلنجز کے باوجود اس بڑی کامیابی کو حاصل کرنے والے ذہین افراد کو پاک فوج خراج عقیدت پیش کرتی ہے نا ممکن کو ممکن بنانے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ ملک بھر میں پاکستانیوں کے لیے فخر کا دن ’یوم تکبیر‘ آج منایا جا رہا ہے۔28مئی 1998 وہ دن تھا جب پاکستان ناقابل تسخیر اور ایٹمی قوت بنا۔اس دن کی یاد میں ہرسال یوم تکبیر منایا جاتا ہے۔یوم تکبیر پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کیلئے احیاء اور فخر کا دن ہے۔ جس نے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے استحکام پیدا کیا۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کا تاریخی بیان پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں قومی حوصلہ بڑھانے کا باعث بنا، انہوں نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھالیں گے لیکن ملک کو ایٹمی قوت بنائیں گے کیونکہ اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔28 مئی 1998 کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں جوہری تجربہ ایک تاریخی لمحہ اور ملکی تاریخ کا ایک سنگ میل تھا جس نے پاکستان کو دنیا کی 7ویں ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بنایا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام آج لبرٹی چوک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہاہے جس سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کرینگی۔یہ تقریب شام سات بجے ہوگی۔اتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راجہ ریپسٹار نے یومِ تکبیر کے حوالے سے اپنا نیا نغمہ ہم سب ہیں پاکستان ریلیز کر دیا۔

متعلقہ خبریں