اہم خبریں

افراتفری کی سیاست کا نو مئی کو المناک واقعات پر خاتمہ ہوا، وزیر اعظم

کراچی ( اے بی این نیوز  )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد سے ہی ہم نے چیلنج کا سامنا کیا، اکھٹے چلنےسے ہی پاکستان کی خوشحالی ہے، افراتفری کی سیاست کا نو مئی کو المناک واقعات پر ہواخاتمہ ہوا، ملک میں افراتفی کی سیاست کا دور ختم ہوا، اتحادی حکومت ایک سال سے ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کو شاں ہے، کراچی گریٹر واٹر سپلائی سکیم کے فور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں اتحاد نہ ہو تا تو مسائل حل نہ ہو تے یقین دلاتا ہوں کہ مل کر مسائل حل کریں گے، ملک میں جان بوجھ کر افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، شہدا کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی، قوم کے عظیم سپوتوں نے جان کی قربانی دے کر لا کھوں بچوں کو یتیم ہو نے سے بچایا، ہم پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے،مشکلات اور چیلنجز ہیں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، 2018 میں چوروں اور ڈاکوں کی گردان شروع ہو ئی، سابق وزیر اعظم کو کے فور منصوبے کی پرواہ نہیں تھی۔ سابق وزیر اعظم نے اچھے انداز میں گفتگو کرنا سیکھا ہی نہیں،کراچی سب سے زیادہ کمائی کرنے وال شہر ہے۔

متعلقہ خبریں