اسلام آباد (نیوز ڈسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف خزاں کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے، اس پارٹی کو بنانیوالوں نے سر دھڑ دیا، مگر ریڑھ کی ہڈی نہ دے سکے۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی اسکے وفادار نظریاتی ورکر اور دوسری صف کی قیادت ہوتی ہے،پی ٹی آئی کو پارٹی بنانے والوں نے سر اور دھڑ دے دیا مگر ریڑھ کی ہڈی نہ دے سکے ،نتیجہ سامنے ہے۔
