اسلام آ باد(اے بی این نیوز)سابق وفاقی وزیر وسیکرٹری جنرل پی ٹی آ ئی رہنما اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہطوفانی مہنگا ئی کے باؤجود میڈیا میں مہنگائی کا کو ئی تذکرہ نہیں ہو رہا ہے۔ اسد عمر نےاپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کے بعد پی ڈی ایم حکومت کیا تبدیلی لا ئی آج کی قیمتوں کا موازنہ آٹے کی قیمت میں 132 فیصد کا اضافہ، چاول 88 فیصد مہنگا ، مرغی 72فیصد ،دال مسور 71 فیصد، دودھ 44 فیصد، چینی 37 فیصد ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تباہی پاکستان کی تاریخ میں نہیں آ ئی۔ شاید اسی لئے آج کل میڈیا میں مہنگائی کا تذکرہ نہیں سن رہے۔
