دبئی (نیوزڈیسک)ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے یواے ای حکام بھی متحرک ہو گئے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے یو اے ای کو میزبانی دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ۔ یو اے ای حکام نے اے سی سی کے صدر جے شاہ سے بھارت میں ملاقات کی جس میں ایشیا کپ کی میزبانی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔صدر اے سی سی جے شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری ماضی میں یو اے ای پہلی چوائس رہی ہے، ایشیا کپ کیلئے ابوظہبی،دبئی اور شارجہ بہترین وینیوز ہیں۔ایشیا کپ کی میزبانی یو اے ای کو د ینے پر غور شروع کر دیا جس کے بعد سری لنکا میزبانی کی دوڑ سے باہر ہو سکتا ہے۔
