اہم خبریں

بلوچستان کے ساحل پر 42فٹ لمبی دیو ہیکل وہیل مردہ پائی گئی، اتنی بڑی مچھلی ، شہری حیران رہ گئے

کراچی(نیوزڈیسک) بلوچستان کے گہرے سمندر میں 42فٹ لمبی دیو ہیکل وہیل مردہ پائی گئی، اتنی بڑی مچھلی دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے باندری، جیوانی کے قریب سے آج 42 فٹ لمبی نیلی وہیل مردہ پائی گئی ،اس کی نعش سمندر میں تیر رہی تھی۔ واضح رہے کہ نیلی وہیل کا شمار قوی الجثہ نایاب آبی مخلوق ہے ۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے عملے نے مردہ نیلی وہیل سے ڈی این اے سمیت دیگر نمونے حاصل کر لیے ، مرنے کی وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی ۔

متعلقہ خبریں