واشنگٹن(نیوز ڈیسک) گوگل کروم نے نیا فیچر متعارف کرا دیا،صارفین ہم پیج کو اپنی مرضی کا کلر دے سکیں گے، اس کیلئےایک نیا سائیڈ پینل اپشن بھی رکھا گیا ہے ، جس سے اپنی مرضی کی کسٹمائزیشن کی جا سکتی ہے ، گوگل نے صارفین کے لیے بیک گراؤنڈ کلرز ، تصاوری تبدیل کر سکتے ہیں ، کمپنی نے 13 تھیم رکھے ہیں جبکہ صارف خود بھی اپنی مرضی کا تھیم ڈاون لوڈ کر سکتا ہے ۔ گوگل نے اس کے حوالے سے کہا ہے کہ صارفین اس فیچر کے ذریعے اپنی پسند کے مطابق گوگل کروم کو شکل دے سکتے ہیں۔
