واشنگٹن(نیوزڈیسک)ریاست ہائے متحدہ امریکا کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید برفانی طوفان نے کینیڈا اور امریکا کی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار کو بھی جمادیا۔سوشل میڈیا پر وائرل وڈیوز اور تصاویر میں نیاگرا آبشار کے ارد گرد برف اور برف کی موٹی تہیں دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ جزوی طور پر جمی آبشار سے پانی بھی تیزی سے بہتا ہوا نظر آرہا ہے۔نیویارک اور اونٹاریو کی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔