اسلام آباد(نیوزڈیسک)سال 2022 کیسا رہا؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپنی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ 2022 میں 39 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد کروایا، قومی اسمبلی کی 12، پنجاب اسمبلی کی23 نشستوں پر ضمنی انتخابات کروائے گئے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ایک اور سینیٹ کی 3 نشستوں پر انتخابات کروائے گئے، 2022 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 262 نوٹسز جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن کے جاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2022 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 133 امیدواروں کو انتباہ جاری کیا گیا، سال 2022 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 135 امیدواروں کو جرمانے کیے۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ سال 2022 میں 38 لاکھ خواتین کے ووٹ کا اندراج کیا گیا، سال 2022 میں 3 لاکھ 75 ہزار سے زائد انتخابی عملہ کو ٹریننگ دی، 10 ہزار 719 تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا۔