اہم خبریں

یوم تکریم شہدائے پاکستان ، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے

پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے،آرمی چیف

راولپنڈی ( اے بی این نیوز     )جی ایچ کیو میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کی تقریب، آرمی چیف کی یادگار شہدا پر حاضری،جنرل عاصم منیر نے شہدا کی فیملیز کا خود خیر مقدم کیا،سابق آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ نے بھی یادگار شہدا پرپھول رکھے،شہیدوں کے 11بچوں نے بھی خصوصی طور پر یادگار پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے،نیول ہیڈ کوارٹرمیں بھی یوم تکریم شہداپاکستان کی تقریب،نیول چیف اور ایئر چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے،ملک بھر میں آج ’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منایا جارہا ہے، مختلف شہروں میں شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا۔پاک فوج شہدا کے تمام بچوں کی وارث ہے،آپ سے ہمارا رشتہ مثالی اور ہمیشہ قائم رہنے والا ہے،آرمی چیف کی شہدا کے بچوں سے غیر رسمی گفتگو ،جنرل عاصم منیر کا یوم تکریم شہدا کی تقریب میں شریک سکول کے بچوں سے اظہار شفقت،،شہدا کے بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھا۔

متعلقہ خبریں