اہم خبریں

پی ٹی آئی حقیقی کا اعلان کردیا گیا،ہمارا مقصد پاکستان اور پاک فوج ہے ، چیئرمین راؤ یاسر

ملتان(نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف حقیقی راؤ یاسر نے کہا کہ یوم تکریم شہداء پر پی ٹی آئی حقیقی قائم کردی گئی، پی ٹی آئی کےاندرسےکرپشن ہوئی ،عمران خان کیخلاف غلط فیصلوں نے ملک کو نازک موڑ پر لاکھڑا کیا،عمران خان کو شروع سے غلط سمت بتائی گئی، ہمارا مقصد پاکستان اور پاک فوج ہے ، عمران خان کو بشری بی بی اور عثمان بزدار کی کرپشن کا بتایا گیا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے کان نہ دھرے۔ آج ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راؤ یاسر اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر راؤ یاسر نے کہا کہ ہمارا پیارا پاکستان، نوجوانوں کو اس نہج پر پہنچایا گیا کہ وہ حساس اداروں کی تنصیبات پر حملہ آور ہوئے، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملوث افراد کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے، جو لوگ بے گناہ ہیں ان کیلئے تحریک چلاؤں گا، ملک بھر سے نوجوانوں کو اکٹھا کروں گا، جب بھی الیکشن ہوں گے نوجوان قیادت پارلیمنٹ میں جائے گی، دو سے 4 دن میں اپنی جماعت کو رجسٹرڈ کروا کر انتخابی نشان حاصل کروں گا۔

متعلقہ خبریں