پشاور (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاریخی عمارتوں پر حملے سے پوری قوم دکھی ہے،شرپسندوں کو آئین کے مطابق سزا ملے گی۔ آج وزیراعظم نے ریڈیو پاکستان پشاور کے دورہ کےبعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ وہ تاریخی عمارت ہے جس میں پاکستان بننے سے قبل ریڈیو کا نظام موجود تھا،ریڈیو پاکستان کو آگ لگانے سے زیادہ ملک دشمنی کیا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ شر پسندوں نے چاغی ماڈل کو بھی جلا کر راکھ کر دیا گیا،ریڈیوپاکستان پشاور کے حوالے انہوں نے کہا کہ یہ وہ عمارت جہا ں سے 1947 میں آزادی کی آوازیں بلند ہوئیں،جہاں سے آزادی کی آوازیں بلند ہوئی ہوں اس کو جلا دینا حب الوطنی ہےکیا؟۔ انہوں نے کہا کہ قومیں اپنے تاریخی ورثے کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہیں مگر یہاں آگ لگا دی گئی، نو 10 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو رنجیدہ کیا جن شرپسندوں نے یہ شرمناک کام کیا ان میں اور ملک دشمنوں میں کوئی فرق نہیں انہیں قانون اور آئین کے مطابق سزا ضرور ملے گی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حوصلے کی داد دی اور ریڈیوملازمین کی تنخواہیوں کی فوری ادائیگی کا اعلان کیا۔
