راولپنڈی(نیوز ڈیسک) یوم تکریم شہدائے پاکستان ، جی ایچ کیو مرکزی تقریب کا اہتمام ۔تفصیلات کے مطابق آج پور ملک میں یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کے سلسلے کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اس حوالے سے مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تھے۔تقریب میں یادگارشہداء پر پھول چڑھا اور سلامی پیش کی ، اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، پاکستانی ٹیم کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر، ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سمیت مختلف نجی و سرکاری شخصیات سمیت شہداء کے لواحقین نے بھی شرکت کی ۔
