اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج ملک بھر میں یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جا رہا ہے،ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ،شہداء اور ملک کے لیے دعائیں مانگی جائیں گی، تینوں مسلح افواج کے یونٹس میں بھی قرآن خوانی کا انعقاد کیا جائیگا، مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی ،مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف ہو نگے ، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائر اسٹاف بھی تقریب میں شام ہونگے ۔ پاکستان ائر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر اور پولیس کی شہداء یادگاروں پر بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔ یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔
