اہم خبریں

پنجاب اسمبلی انتخابات کیس،7 رکنی بینچ بنا ہی نہیں تو 4/3 کا فیصلہ کیسے ہوگیا؟چیف جسٹس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی، 7 رکنی بینچ بنا ہی نہیں تو 4/3 کا فیصلہ کیسے ہوگیا؟ 2 منٹ میں نظرثانی اپیل خارج کرسکتے ہیں مگر عدالت قانونی نکات پر ہی فیصلہ کرنا چاہتی ہے، چیف جسٹس کے ریما رکس ،، اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے لوگوں کو بولیں ایوان میں سخت باتیں نہ کریں، حکومت کے لیے نہیں ہم اللہ کیلئے کام کرتے ہیں اس لئے چپ بیٹھے ہیں ، ہم نے آپ کو خوش آمدید اور ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہا۔ ہماری ہر چیز درست طریقے سے رپورٹ نہیں ہوتی، کہا گیا کہ عمران خان کو عدالت نے مرسیڈیز دی تھی، میں تو مرسڈیز استعمال ہی نہیں کرتا،ا لیکشن کمیشن نے صدر کو ایک دن انتخابات کی ایڈوانس کیوں نہیں دی، صدر کو وہ صورتحال نہیں بتائی جو اب عدالت کو بتا رہے ہیں۔ آپ نے سواری مس کر دی ۔

متعلقہ خبریں