اہم خبریں

پنجاب انتخابات کا معاملہ،آپ نے گھبرانا نہیں ، معقول نقطہ اٹھائیں سن کرفیصلہ کرینگے،چیف جسٹس عمرعطابندیال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب انتخاب کا معاملہ، الیکشن کمیشن کی فیصلہ نظر ثانی کی درخواست پر سماعت چیف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں3رکنی بنچ سماعت کررہاہے، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے د وران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے سوال اُٹھایا کہ گزشتہ روزعدالت نے ریمارکس دیے کہ جونکات پہلے نہیں اٹھایا وہ کیوں رکھ رہے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے آپ نے گھبرانا نہیں آپ کی سماعت کیلئے عدالت ہے ، معقول نقطہ اٹھائیں سن کرفیصلہ کریں گے ہم حکومت کی نہیں اللہ کی رضا کیلئے بیٹھے ہیں، آپ اپنے ساتھیوں سےکہیں ایوان میں سخت گفتگو نہ کیا کریں۔چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو 218 تھری کا بتایا گیا نہ ہی 1970 کے انتخابات کا، نہ سیکیورٹی نہ ہی فنڈز کا، صدر کو وہ صورتحال نہیں بتائی جو اب عدالت کو بتا ئی جا رہی ہے ۔،زمینی حالات کا ذکر کئے بغیر 218 تھری کے تحت مزید اختیارات مانگے جارہے ہیں۔ اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ تلور کے شکار والے کیس میں بھی عدالت نے فیصلے پر نظر ثانی کی، 16 ہزار ملازمین کے کیس میں بھی نظرثانی خارج ہوئی ۔اس پر چیف جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے ججز کیس میں سوموٹو نظرثانی کی تھی، الیکشن کمیشن نے کہا تھا سیکیورٹی اور فنڈز ملیں تو انتخابات کرا دیں گے، اب ان تمام نکات کی کیا قانونی حیثیت ہے ، عدالت 2 منٹ میں فیصلہ کرسکتی ہے کہ نظرثانی خارج کی جاتی ہے، آسانی سے کہہ سکتے ہیں مگر عدالت قانونی نکات پر سن کر ہی فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کو کل تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ خبریں