اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس اسحاق ڈارکی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائیگا،وزارت صحت کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کیلئے بھی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں صدر سیکرٹریٹ کیلئے بھی خصوصی گرانٹ کی منظوری کا امکان ، انٹیلی جینس بیورو کیلئے بھی 80 کروڑ 30 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی جائی گی۔
