اہم خبریں

عامر ڈوگر

پی ٹی آئی عامر ڈوگر احاطہ عدالت سے فرار

لاہور(نیوزڈیسک)مرکزی رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر عدالت سے رہائی ملتےہی دوبارہ گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔عامر ڈوگر عدالت سے رہائی ملنے کے بعد پولیس کی دوبارہ گرفتاری بچنے کے لئے عدالت سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وکلاء نے عامر ڈوگر کو موقع سے فرار کروا دیا، جس پر وکلا اور پولیس کے مابین تکرار شروع ہوگئی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ عامر ڈوگر کیخلاف کچا کھوہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔، مقامی پولیس نے عدالت کے اندر سے عامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم بارعہدیداران نے پولیس کو داخل ہونے سے روک دیا تھا، پولیس ہائیکورٹ کے باہر 6 گھنٹے تک ملک عامر کا انتظار کرتی رہی، اور 6 گھنٹے بعدسابق ایم این اے کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں