اہم خبریں

پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی پیپلزپارٹی کیلئے اہمیت اختیار کرگئے

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں ایک بار پھر متحرک، پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور عہدیدار پیپلز پارٹی کیلئے اہمیت اختیار کرگئے۔ جنوبی پنجاب کے پی ٹی آئی کے عہدیداروں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیاذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب سے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑنے والے عہدیداروں کو بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے دعوت اور پیشکش کی جانے لگیں۔ ذرائع کے مطابق حالیہ پی ٹی آئی تحریک میں گھیرائو اور جلائو میں شرکت نہ کرنیوالے پی ٹی آئی عہدیداروں کو اولیت دینے کا فیصلہ زرائع کیمطابق تحریک انصاف چھوڑنے والوں نے ابھی تو کسی جماعت میں فوری شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم الیکشن شیڈول جاری ہوتے ہی شائد یہ دیگر پارٹیوں میں اڑان بھر لیں۔

متعلقہ خبریں