اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سانحہ9مئی کے واقعات اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں گرفتار ،خدیجہ شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا آج ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ معروف ڈریس ڈیزائنر ہیں ، وہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پوتی ہیں۔انہوں نے خود گزشتہ روز خدیجہ شاہ نے سی آئی اے اقبال ٹاﺅن کو گرفتاری دی تھی اس کے بعد خدیجہ شاہ کو ویمن تھانہ لٹن روڈ منتقل کر دیاتھا۔ انہوں نے اپنے آڈیو بیان میں کہا تھا کہ میرے جیسی خواتین کو جیلوں میں نہ ڈالیں، برا سلوک نہ کریں، مجھے جیسی خواتین کو مثال نہ بنائیں،اپنی پرواہ نہیں لیکن فیملی کیساتھ جو کیا، وہ قابل برداشت نہیں ، میں نہیں چاہتی میری وجہ سے کسی بھی شخص کو ایسی اذیت سے گزرنا پڑے ۔
