اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ کے کیس میں مطلوب مرکزی ملزمہ خدیجہ شاہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور میں ہونے والی توڑ پھوڑ کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھیں۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے بعد سامنے آنے والی خدیجہ شاہ سابق وزیر سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔خدیجہ شاہ امریکی شہریت بھی رکھتی ہیں۔ اس سے قبل ان کے کچھ آڈیو پیغامات بھی سامنے آئے تھے جس میں وہ اپنی بے گناہی ظاہر کر رہی تھیں۔
