اہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت زندہ رکھنے کیلئے’ مائنس عمران ‘فارمولے پر کام کا آغاز

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو بطور سیاسی جماعت زندہ رکھنے کیلئے’ مائنس عمران ‘فارمولے پر کام کا آغاز ہو گیا ہے۔9مئی کے شر پسندانہ واقعات میں شرکت نہ کرنیوالےپی ٹی آئی کے سنجیدہ اور محب وطن سیاستدانوں نے اپنی جماعت کو بچانے کیلئے سر جوڑ لیئے ہیں۔ان کی باہمی مشاورت میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ پارٹی قیادت کے اختیارات عمران خان سے لیکر ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے حوالے کیئے جائیں جو کہ اتفا ق رائے سے سیاسی فیصلے کرے اور پارٹی کو قومی دھارے میں واپس لائے۔سینئر رہنماوں میں ہونیوالی باہمی مشاورت میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اگر عمران خان خود کو پارٹی قیادت سے الگ نہیں کرتے تو پھر پارٹی کا وجود خطرے میں پڑ جائیگا۔

متعلقہ خبریں