اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بھی رہائی کا پروانہ مل گیا

راولپنڈی (اے بی این نیوز    )پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بھی رہائی کا پروانہ مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنےکا حکم دےدیا، شاہ محمود قریشی کے وکلاء نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروا دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی بیان حلفی سے مشروط کی تھی ،شاہ محمود قریشی کے وکلاء کی جانب سے بیان حلفی جمع کرانے کے بعد انکو آج رہا کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں