لاہور(نیوزڈیسک) عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کیخلاف لیہ میں 5 ہزار 261 کنال اراضی کے کیس کی تحقیقات تیز کردیں۔معاملے کے انکشاف کے بعد رات گئے ڈاریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے اے سی ،اے ڈی سی آر ،تحصیلدار سمیت دیگر افسران کے ہمراہ دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے کر لاہور منتقل کر دیا۔عمران خان کی بہن عظمی خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں اپنے اور اپنے خاوند احد مجید خان کے نام پر 2 مختلف انتقالات کے ذریعے زمین خریدی۔
