اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈ نگ کا کیس ،الیکشن کمیشن پاکستان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف کی طرف سے سکروٹنی کمیٹی ممبران کو بلانے کی درخواست مسترد دی ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ تحریک انصاف جواب جمع کرانے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں نے پی ٹی آئی کی درخواست کو میرٹ کے خلاف قرار دیدیا۔
